ETV Bharat / city

ممبئی میں پٹاخے جلانے والوں کی خیر نہیں

دیوالی کے موقع پر ممبئی کارپوریشن کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی دستے کو تشکیل دیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 12, 2020, 1:50 PM IST

fire cracker
fire cracker

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے آج یہاں دیوالی کے موقع پر کارپوریشن کی ہدایتوں پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی دستے کی تشکیل دئے جانے کا اعلان کیا ہے جو پٹاخوں کے استعمال سے متعلقہ خلاف ورزیوں کی نگرانی کریگا اور خصوصی طور پر کورونا سے وابستہ پروٹوکول کی دیوالی کے دن اور اس سے پہلے خلاف ورزی نہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے کارروائیاں کرے گا۔

کارپوریشن کے ہر وارڈ میں اسکواڈ تشکیل دیا گیا ہے جو جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ مجرمانہ کاروائی بھی کریگا۔

کارپوریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ بی ایم سی نے ان علاقوں کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں دیوالی کے ایام میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے اور ناقص ہوا کوالٹی انڈیکس (اے کیوآئی) کے ذرائع کو جانچنے کے لئے انہیں مامور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دیوالی کے موقع پر مہاراشٹر حکومت نے عوام کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اس سال آتش بازی سے پاک دیوالی منائیں کیونکہ آلودگی کے سبب کورونا بیماری کے دوبارہ پھیلنے کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

بی ایم سی نے پیر کو دیوالی کے دن کے علاوہ ممبئی میں سرکاری اور نجی مقامات پر پٹاخے جلانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.