ریاست مہاراشٹر میں لاک ڈاؤن کے دوران بجلی بل میں اضافے کی رقم کو واپس لینے اور معاف کیے جانے کے تعلق سے بی جے پی کارکنان نے بی ای ایس ٹی کے صدر دفتر پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرہ کے دوران بی جے پی کارکنان نے مطالبہ کیا کہ محکمہ بی ای ایس ٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران میں بل نا بھرے جانے کی وجہ سے انکے کنیکشن ختم کرنے کا نوٹس بھیجا ہے اسے واپس لیا جائے اور عوام کی اضافی بل کی رقم کو معاف کیا جائے۔
بی جے پی کارکنان کا کہنا ہے کہ محکمہ بی ای ایس ٹی نے موجودہ بل گزشتہ مہینے کی بل کو دیکھ کر درمیانی یعنی ایوریج بل بھیجا گیا ہے جو کہ سراسر غلط ہے، انھوں نے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبے تسلیم نہیں کیے جاتے ہیں تب تک یہ مظاہرہ جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر میں سب سے زیادہ کورونا سے متاثر شہر ممبئی ہی ہے، جس کی وجہ سے متعدد سیاسی پارٹیاں محکمہ بی ای ایس ٹی سے لوگوں کے بل معاف کرنے کو لیکر اپنی آوازیں بلند کر رہی ہیں لیکن اب تک محکمہ کی جانب سے کوئی تشفی بخش جواب نہیں آیا ہے۔