ETV Bharat / city

بھیونڈی: ایک نجی ہسپتال کو میونسپل کارپوریشن کا نوٹس - میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج

ریاست مہاراشٹر کے پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے علاج نہ کرنے کے مبینہ الزام میں ایک مقامی نجی ہسپتال کو نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے.

بھیونڈی: ایک نجی اسپتال کو میونسپل کارپوریشن کا نوٹس

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 4:32 AM IST

بھیونڈی کارپوریشن ذرائع کے مطابق ایک حاملہ خاتون کے اہل خانہ نے مبینہ طور پر یہ الزام عائد کیا کہ شہر کے سپریم نامی اسپتال نے علاج کرنے سے انکار کردیا۔جس کے بعد حاملہ خاتون اور ان کے اہل خانہ نے شہر کے دوسرے ہسپتال کا چکر لگایا مگر کہیں پر انہیں داخل نہیں کیا گیا جس کے بعد انہیں ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا جس کے بعد انہیں وہاں سے ممبئی کے نائر ہاسپٹل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بھیونڈی: ایک نجی اسپتال کو میونسپل کارپوریشن کا نوٹس

ان حالات کے پیش نظر یہ معاملہ سوشل میڈیا سے لے کر حزب اختلاف رہنما دیویندر فڑنویس کو بھی مقامی کارپوریٹر نے معاملے سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے میونسپل کمشنر ڈاکٹر پنکج آشیا کو فوراً کاروائی کرنے کو کہا۔

اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے میونسپل کمشنر نے سپریم اسپتال کے خلاف نوٹس جاری کر جواب طلب کیا ہے۔ سپریم اسپتال کی ڈاکٹر سپریا ارواری نے ای ٹی وی بھارت کو بزریعے فون بتایا کہ انہوں نے کارپوریشن کی نوٹس کا جواب دے دیا ہے۔اور وہ حاملہ خاتون رات میں نہیں بلکہ دن میں آئی تھیں اور ان کا آکسیجن لیول کافی کم تھا ان کے اسپتال میں وینٹی لیٹر کی سہولت نہیں ہے اس لیے انہوں نے مریضہ کو مشورہ دیا تھا کسی ایسے اسپتال میں داخل ہوں جہاں وینٹی لیٹر کی سہولت ہے۔

انہوں نے مزید بتا یا کہ میرے اتنا سمجھانے کے باوجود بھی مریضہ نے اس پرعمل کرنے کے بجائے ہمیں ہی مورد الزام ٹھرایا۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر میں کورونا کے 6603 نئے کیسز درج کئے گئے

انہوں نے یہ بھی کہاکہ' اگر حمل کے تعلق سے کوئی دشواری ہوتی اور تب وہ اس کا علاج نہیں کرتیں تو اس کے لئے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جاسکتا تھا کیونکہ میرا اسپتال زچگی کا ہے اس لیے دوسری سہولیات نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.