ETV Bharat / city

باندرہ معاملہ: افواہ پھیلانے والے اکاونٹس کی شناخت - اکاونٹس

مہاراشٹر سائبر ڈپارٹمنٹ نے ٹرین خدمات شروع ہونے سے متعلق غلط خبریں اور افواہ پھیلانے کے معاملے میں مختلف سوشل پلیٹ فارم بشمول 'نیوز چینل'، تیس سے زائد اکاونٹس کی شناخت کی ہے۔ اس افواہ کی وجہ سے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر گزشتہ روز بڑے پیمانے پر لوگ جمع ہو گئے تھے۔

cyber
cyber
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 10:50 PM IST

مہاراشٹر سائبر ڈپارٹمنٹ کے آفیشیل بیان کے مطابق ریلوے خدمات سے متعلق غلط خبریں اور افواہ پھیلانے والوں کی شناخت کر کے ممبئی پولیس کو اس کی اطلاع چند گھنٹوں میں ہی دے دی گئی ہے۔'

بیان میں کہا گیا ہے کہ 'ہم نے 30 سے زائد اکاونٹس کی شناخت کی ہے جس میں نیوز چینل سمیت مختلف سوشل پلیٹ فارم شامل ہیں۔ اس کی اطلاع متعلقہ پولیس یونٹ کو دی گئی ہے۔'

ممبئی پولیس نے باندرہ پولیس اسٹیشن کے پاس گزشتہ روز لوگوں کے جمع ہونے پر تین ایف آئی آر درج کی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے لاک ڈاون کی مدت میں 3 مئی تک توسیع کرنے کے اعلان کے بعد گزشتہ روز ایک ہزار سے زائد مہاجر مزدوور باندرہ ریلوے اسٹیشن کے پاس جمع ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے آبائی گاوں جانے کے لیے ٹرانسپورٹ سہولیات مہیا کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.