ETV Bharat / city

مالیگاؤں: علاقے میں بکرا منڈی کا مطالبہ - مسائل کو حل کرنے کے لئے تعاون

مالیگاؤں کے بکرا قصاب اور کھاٹک جماعت کے مشترکہ وفد نے کمشنر سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں برادری نے علاقے میں بکرا منڈی کا مطالبہ کیا۔

Bakar Kasab
ملیگاؤں
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:04 PM IST

سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں بکرا قصاب اور کھاٹک جماعت کے مشترکہ وفد نے میونسپل حکام سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر میں میونسپل کارپوریشن بکرا مارکیٹ کا نظم کرے۔

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاﺅں میں بکرا مارکیٹ کیلئے مستقل جگہ کا انتظام نہ ہونے سے بکرا فروخت کرنے والے تاجروں اور خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہر سال بقرعید کے ایام میں بکرا تاجر شہر کی اہم شاہراہوں پر جگہ جگہ بکرا فروخت کرتے ہیں۔ جس سے عوام کو اور خود بکرا فروخت کرنے والوں کو شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے گزشتہ روز شہر کے سابق رکن اسمبلی و راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کی قیادت میں بکرا قصاب اور کھاٹک جماعٹ کے مشترکہ وفد نے میونسپل حکام سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ شہر میں میونسپل کارپوریشن بکرا مارکیٹ کا نظم کرے۔

دونوں جماعت کو مشترکہ طور پر ایک جگہ الاٹ کی جائے۔ تاکہ شہر میں بکرے کی خرید و فروخت کو آسان بنایا جائے۔ بکرا قصاب اور کھاٹک جماعت کے ذمہ داران نے آصف شیخ کی قیادت میں ملاقات کرتے ہوئے میونسپل نائب کمشنر راجو کھیرنار اور ایم ٹی ایس کے آفیسران سے مذکورہ مطالبہ کیا اور ایک میمورنڈم بھی دیا۔

یہ بھی پڑھیں: میونسپل کارپوریشن کی لاپرواہی سے سڑکیں خستہ حال

اس موقع پر راجو کھیرنار نے یقین دہانی کرائی کہ میونسپل کارپوریشن اس معاملے میں سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے جلد ہی کوئی مثبت فیصلہ لیا جائے گا۔ شیخ آصف نے اس مکتوب کی ایک کاپی میونسپل میئر طاہرہ شیخ کو بھی روانہ کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ جنرل بورڈ میٹنگ میں عنوان شامل کرتے ہوئے بکرا قصاب اور کھاٹک جماعتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تعاون کا مظاہرہ کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.