ETV Bharat / city

اورنگ آباد: مزید چار افراد کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا پوزیٹیو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

corona test report
corona test report
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 5:30 PM IST

اورنگ آباد میں آج تین نئے اور ایک پرانے مریض کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر اٹھائیس ہوگئی ہے۔

اورنگ آباد کے میئر نندکمار گھوریلے اور ڈاکٹر جوگ ڈنڈ نے یہ اطلاع فراہم کی۔

میئر نے بتایا کہ 'کل تک 25 پوزیٹیو مریض اورنگ آباد میں تھے لیکن آج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔'

ڈاکٹر جوگ ڈنڈ کا کہنا ہے کہ 'نئے مریضوں کا تعلق کراڑ پورہ، بسم اللہ کالونی اور بائجی پورہ سے ہے۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد میں دو لوگوں کی کورونا وائرس سے موت ہوئی ہے جبکہ دو افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ فی الحال چوبیس افراد زیر علاج ہیں۔

اورنگ آباد کارپوریشن کے میئر نند کمار گوریلے کا کہنا ہے کہ 'جن علاقوں میں مثبت مریض پائے گئے ہیں، ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان علاقوں میں لوگوں کی طبی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'ان علاقوں میں دوا کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے اور جو افراد ان مریضوں کے رابطے میں تھے، ان کی جانچ کرنے کے بعد ان میں سے کئی افراد کو ھوم کورنٹائن کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس زیادہ نہ پھیلے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.