ETV Bharat / city

ممبئی: انوراگ کشیپ سے پوچھ گچھ شروع - کشیپ پر عصمت دری

گذشتہ دنوں اداکارہ نے کشیپ پر زیادتی کرنے اور غیر مہذب حرکتیں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی۔

Anurag Kashyap
Anurag Kashyap
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 2:41 PM IST

خاتون اداکارہ کے ساتھ زیادتی کرنے کے الزامات کا سامنا کرنے والے فلمساز انوراگ کشیپ سے ممبئی پولیس نے تفشیش کا آغاز کردیا ہے۔

کشیپ آج صبح شہر کے مضافاتی علاقے میں ورسوا پولیس اسٹیشن کے افسران کے روبرو حاضر ہوئے۔ پولیس نے گزشہ کل انھیں سمن دیکر آج حاضر ہونے کا حکم دیاتھا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق افسروں کی ایک ٹیم فلمساز سے اس جرم سے متعلق پوچھ گچھ کر رہی ہے اور انکا بیان درج کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارہ نے کشیپ پر زیادتی کرنے اور غیر مہذب حرکتیں کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی تھی۔

اداکارہ نے کشیپ پر زیادتی کرنے کے علاوہ غلط طریقے سے قید کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کے ساتھ جنسی تشدد کا واقعہ 2013 میں ہوا تھا۔

اداکارہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ کشیپ نے تین دیگر اداکاراؤں کے ساتھ بدسلوکی کی تھی جن میں سے ہر ایک نے ان الزامات کی تردید کی تھی۔ کشیپ نے ایک دن بعد ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا تھا اور ان پر عائد الزامات کو غلط بتایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.