ETV Bharat / city

کورونا وائرس: 'گُڈ فرائڈے' پر گرجا گھر بند رکھے گئے

کورونا وائرس کی مہلک وبا کی روک تھام کے لیے ملک گیر سطح پر جاری لاک ڈاون کے سبب گرجا گھروں میں 'گُڈ فرائڈے' کے موقع پر عوامی اجتماع کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

churches
churches
author img

By

Published : Apr 10, 2020, 5:39 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ماہم علاقے میں واقع سینٹ مائیکل چرچ کے دروازے صبح کے وقت بند تھے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں واقع سیکریڈ ہارٹ کیتھیڈرل بھی بند رکھا گیا تھا تاکہ لاک ڈاون کے دوران لوگ بڑے پیمانے جمع نہ ہوں۔

ریاست کیرالا کے پلایم علاقے میں واقع سینٹ جوزف میٹروپولیٹن کیھتیڈرل بھی گڈ فرائڈے کے موقع پر بند رکھا گیا۔

کورونا وائرس: 'گُڈ فرائڈے' پر گرجا گھر بند رکھے گئے
کورونا وائرس: 'گُڈ فرائڈے' پر گرجا گھر بند رکھے گئے

مسیحی مذہب میں گڈ فرائڈے کو مقدس جمعہ (ہولی فرائڈے) یا سیاہ جمعہ (بلیک فرائڈے) بھی کہا جاتا ہے، اس روز عیسیٰ مسیح کو صلیب پر چڑھایا گیا تھا۔

ہر برس گڈ فرائڈے کے موقع پر بڑے پیمانے پر مسیحی مذہب کے لوگ گرجا گھروں میں جمع ہوتے ہیں اور عبادت و دعا کرتے ہیں۔

ملک میں 21 روز کا لاک ڈاون کیا گیا ہے اور 24 مارچ کی نیم شب سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔

گزشتہ 12 گھنٹے میں ملک بھر میں کووڈ 19 کے 547 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 6 ہزار سے زائد ہو چکی ہے اور اب تک اس مہلک وبا کے سبب 199 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.