مکیش امبانی کے گھر کے باہر مشتبہ کار ملنے کے
معاملہ میں یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس کے اعلی افسران کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔وہیں، دوسری جانب ریاستی حکومت کو ہر سو نشانہ بنایا جا ہے، جس کی وجہ سے کل دیر رات تک وزیر اعلیٰ نے ریاست کے وزرا کے ساتھ میٹنگ کی۔
قیاس لگایا جا رہا ہے کہ ممبئی پولیس کمشنر کو ان کے عہدے سے برخواست بھی کیا جاسکتا ہے۔ وہیں، بی کے پی رہنما رام کدم نے اس سازش میں اعلیٰ افسران کے شامل ہونے کا گمان ظاہر کیا ہے اور ان پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاستی وزیر اسلم شیخ نے بھی این آئی اے کے ذریعہ اس معاملے کی جانچ کے تعلق سے یہ واضح کر دیا ہے کہ خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسلم شیخ نے کہا کہ' واردات میں خود اے ٹی ایس نے معاملہ درج کیا ہے تو کارروائی یقین ہے۔
فی الحال ملزم سچن وازے کو این آئی اے کی تحویل میں بھیجا گیا ہے، امکان ہے کہ جانچ کا دائرہ جیسے جیسے سخت ہوتا جائے گا اس معاملے میں اور بھی افسران کی گرفتاری ہوسکتی ہے۔