ETV Bharat / city

قیدی سے وکیل بننے تک کا سفر - اے ٹی ایس

ممبئی ٹرین میں سلسلے وار بم دھماکہ مقدمے سے باعزت بری ہونے والے عبدالواحد شیخ نے سدھارتھ لاء کالج سے فرسٹ ایئر ایل ایل بی کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ یہ کہانی سنیے خود انُ کی زبانی۔

عبدالواحد شیخ
author img

By

Published : Feb 23, 2019, 6:32 PM IST

واضح رہے کہ سلسلہ وار ٹرین بم دھماکوں کے الزام میں مہاراشٹر انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) نے 13 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں عبدالواحد شیخ بھی شامل تھے لیکن انہیں ناکافی ثبوت کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا جبکہ اس مقدمے میں 5 جوانوں کو پھانسی اور 7 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

متعلقہ ویڈیو

عبدالواحد شیخ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بتایا کہ :' جھوٹے الزامات میں پھنسے مسلمانوں کو قانونی مدد فراہم کرنے اور ان کے خلاف پولیس کی مبینہ زیادتی کا قانونی جواب دینے کے لیے انہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی'۔

عبدالواحد شیخ نے پولیس کے مظالم پر مبنی 'بے گناہ قیدی' کے عنوان سے ایک کی کتاب بھی لکھی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شاہد انصاری سے عبدالواحد شیخ نے اے ٹی ایس کے مظالم، جیل میں تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قید و بند کی صعوبتوں کے تعلق سے تفصیلی گفتگو کی۔

دیکھیے! خصوصی انٹرویو۔۔۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.