بامبے ہائی کورٹ نے ممبئی پولیس کو این سی پی رہنما اور سابق نائب وزیراعلی اجت پوار اور 70 سے زائد افراد کے خلاف مہاراشٹر راجیہ سہکاری بینک بدعنوانی کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے پولیس کو کیس درج کرنے کے لیے پانچ دن کا وقت دیا تھا۔
اس بدعنوانی میں 2007 کے درمیان ملزمین کی سازش سے بینک کو ایک ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا الزام ہے۔
ملزمین میں 34 اضلاع کے دیگر بینک کے افسران شامل ہیں۔
یہ نقصان چینی ملوں اور کتائی ملوں کو قرضہ دینے اور ان کی وصولی میں گڑبڑی کے سبب ہوا۔