ضلع جلگاؤں میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 15 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے جبکہ 6 مزدوروں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔
یاول تحصیل کے کنگاؤں کے پاس یہ حادثہ ہوا ہے۔ کیلے لیکر جا رہے اس ٹرک میں 21 مزدور سوار تھے، جس میں 15 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔
یہ تمام مزدور راویر تحصیل کے ابھوڑا کے رہائشی ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔