اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کے ذریعہ قرآن مجید کے خلاف سپریم کورٹ میں پی آئی ایل داخل کیے جانے اور متنازع بیان دیئے جانے سے ملک بھر کے علماء کرام اور تمام تنظیموں نے وسیم رضوی کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا ہے۔
ٹیم مودی سپوٹر سنگ کے ریاستی صدر رئیس آغا نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ' وسیم رضوی سماج وادی پارٹی کے رہنما ہیں اور سماجوادی کے دور اقتدار میں اعظم خان نے انہیں شیعہ وقف بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا تھا، وسیم رضوی کا بی جے پی سے کوئی تعلق نہیں ہے'۔
وسیم رضوی کے خلاف بی جے پی کے اقلیتی حکمراں کا آخر کار کوئی بیان کیوں نہیں آرہا اس سوال کا جواب دیتے ہوئے رئیس آغا نے کہا کہ' ہمارے اعلی رہنماؤں نے کہا ہے کہ' آپ وسیم رضوی کے خلاف احتجاج کریں اسی ضمن میں وسیم رضوی کے خلاف آواز بلند کی جا رہی ہے'۔
ٹیم مودی سپوٹر کے ریاستی صدر رئیس آغا نے مزید کہا کہ' آئندہ ہونے والے شیعہ سنٹرل وقف بورڈ کے الیکشن میں وسیم رضوی کو پرچہ نامزدگی داخل نہیں کرنے دیں گے کیونکہ وسیم رضوی نے تمام مذہب وملت کے لوگوں کو ٹھیس پہنچایا ہے۔