یوم پرچم کے موقع پر ریاست اتر پردیش میں ضلع مرادآباد کے پولیس لائنز میدان میں دس روز تک جاری رہنے والے کھیل مقابلوں کے دوسرے دن جمعہ کو فٹبال مقابلوں میں سات ٹیموں نے حصہ لیا۔
آر ٹی سی مرادآباد میں جمعہ کو پہلا میچ ٹولی نمبر ایک اور چھ کے درمیان کھیلا گیا جس میں ٹولی نمبر ایک نے جیت حاصل کی۔ دوسرا میچ ٹولی نمبر تین اور چار کے مابین کھیلا گیا جس میں ٹولی نمبر چار نے جیت درج کی جبکہ فائنل میچ ٹولی نمبر چار اور ایک کے درمیان سنیچر کو کھیلا جائے گا۔
پولیس لائنز کے میدان میں کھیل مقابلے اگلی سنیچر تک جاری رہیں گے۔