اتر پردیش اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی پہنچے مرادآباد پہنچے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے فلا ح و بہبو د کے لیے مختلف منصوبے چلائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف شہروں کا دورہ کرتے ہوئے عوام کو ان منصبوں سے واقف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی طبقات کے افراد کو ان منصوبوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔
ریاست کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کے انتقال پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کرنے پر اے ایم یو کے طلباء نے وائس چانسلر کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:
فرضی مدرسہ اسکالرشپ بدعنوانی معاملے میں کارروائی کی جائے گی: اشفاق سیفی
مذکورہ معاملہ کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کی موت پر سبھی کو افسوس ہے اور لوگ افسوس کا اظہار کرہے ہیں۔ مگر کچھ لوگ ایسے مواقع پر بھی سیاست کرنے سے گریز نہیں کرتے ہیں۔