ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں پولیس کپتان کے ذریعہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت آج پولیس نے تقریبا 66 لاکھ روپے کی شراب کے ساتھ دو ملزم کو گرفتار کیا ہے۔
ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ اور ایریا آفیسر بلاسپور کی رہنمائی میں ہولی کے تہوار کے موقع پر تھانہ علاقے میں ناجائز شراب کی روک تھام کے لیے چلائی گئی مہم کے تحت ایس او جی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر گاڑی تلاشی لی گئی جس میں سے انگریزی شراب کی 990 پیٹی اور 180 پیٹی بوتل ہیٹ پریمیم وہسکی کو ضبط کیا ہے۔
گرفتار کیے گئے ملزم شراب کو جپسم پلاسٹر کے نام کا فرضی بل تیار کرکے جپسم کے مقام پر انگریزی ناجائز شراب ٹرانسپورٹ کی جا رہی تھی۔
اس سلسلے میں مقدمہ نمبر 0075/2020 دفعہ 420، 467، 468، 471، 482 اور 60/63 کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔
ایڈیشنل ایس پی ارون کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ شراب ہولی کے تہوار کے لیے لے جائی جا رہی تھی۔