ضلع امروہہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیتی کی سربراہی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مہم کے تحت پولیس نے دو غیر قانونی اسلحہ ساز کو گرفتار کیا ہے، جن کے پاس سے 6 تیار اور 15 غیر تیار شدہ اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
دراصل امروہہ کے حسن پور پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ گنے کے کھیت میں 3 نوجوان غیر قانونی اسلحہ تیار کر رہے ہیں، جس کے فورا بعد پولیس نے 2 افراد کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا، جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک مجرم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے چھ تیار شدہ اسلحہ اور 15 آدھے تیار شدہ اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد میں سے ایک مکیش عرف گولو ایک شاطر چور ہے، جو ماضی میں ادم پور اور حسن پور تھانوں سے چوری شدہ اور ڈکیتی کے ساتھ ہی غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں جیل بھی جاچکا ہے۔
پولیس نے گرفتار مجرموں کو جیل بھیج دیا ہے اور فرار ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔