ETV Bharat / city

ویرعبد الحمید کے یوم پیدائش پر کنور دانش کا خراج تحسین - کنور دانش کا خراج تحسین

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے پرم ویرچکر یافتہ ویر عبدالحمید کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے پاکستان کے خلاف 1965 کی جنگ میں اہم کرادر ادا کیے تھے۔

Kanwar Danish Ali, MP from Amroha, Uttar Pradesh
اترپردیش کے شہر امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 6:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر امروہہ کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے ٹوئیٹ کرکے ویر عبدالحمید کو خراج تحسین پیش کیا۔

Tribute to Kanwar Danish on the birthday of Veer Abdul Hameed
ویرعبد الحمید کے یوم پیدائش پر کنور دانش کا خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ "1965 کی جنگ میں پاکستان کے خلاف بے مثال جرات و ہمت کا مظاہرہ کرنے والے پرم ویر چکریافتہ شہید ویر عبدالحمید کو ان کی یوم پیدائش پر میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں"۔

انہوں نے ویر عبد الحمید کا ایک پوسٹر بھی شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ "شہید ویر عبدالحمید کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت، جنہوں نے 1965 کی جنگ میں تنہا پاکستان کے سات ٹینک تباہ کردیئے تھے"۔

واضح رہے کہ ویر عبد الحمید یکم جولائی 1933 کو اترپردیش میں ضلع غازی پور کے دھام پور گاؤں میں ایک معمولی خاندان میں پیدا ہوئے تھے۔

ویر عبدالحمید 1965 کی جنگ میں شہید کردیے گئے تھے، ان کی اس بے مثال جرات و ہمت اور قربانی کے لیے انہیں 16 ستمبر 1965 کو پرم ویر چکر کا ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.