ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد سے مزدوروں کو لے کر اسپیشل ٹرین بہار کے لیے روانہ ہوئی۔
عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
اچانک پیش آئے لاک ڈاؤن کے سبب کسی کو کہیں جانے کی مہلت نہیں ملی، بلکہ مودی نے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ جو جہاں ہو وہیں ٹھرے کہیں باہر نا جائے بلکہ گھروں کے باہر لکشمن ریکھا کھینچ لیں۔
ایسے میں جو جہاں تھا وہی رہ گیا مسلسل لاک ڈاؤن میں اضافے کے سبب ایسا لگ رہا ہے جیسے زندگی کے تیز رفتار پہیہ میں اچانک بریک لگ گیا ہو اور اچانک ملک تھم ساگیا۔
لاک ڈاؤن کے سبب مراداباد میں پھنسے تقریبا 1 ہزار 584 مزدورں کو بہار کے ضلع پورنیہ کے لئے اسپیشل ٹرین سے روانہ کیا گیا، یہ ٹرین دیگر اسٹیشنوں پربھی رکے گی، الگ الگ مقام پر سبھی مزدوروں کا طبی جانچ ہوگا اور انہیں ٹرین میں سفر کی اجازت ہوگی۔
ایس پی ستیش چند نے بتایا کی سبھی کے لئے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے سب مزدوروں کو کھانے کے پیکیٹ بھی دیے گئے ہیں۔