اتر پردیش میں پنچات انتخابات جاری ہیں۔ اترپردیس میں چار مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں۔ اب تک اترپردیس میں دو مراحل کے انتخابات ہو چکے ہیں۔
چھبیس اپریل کو اترپردیس کے تقریبا 20 اضلاع شاملی، میرٹھ، مرادآباد، پیلی بھیت، فیروزآباد، ہمیر پور، فتح پور، اناؤ، امیٹی، بارہ بنکی، بلرام پور، سدھارتھ نگر، دیوریا، چندولی، مرزاپور اور بلیاں میں ضلع پنچایت کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
اترپردیش کے مراد آباد میں تیسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے تو وہیں ووٹ ڈالنے والوں میں روزے دار بھی ہیں۔ روزے دار ووٹ ڈالنے کے لیے لمبی لمبی قطاروں میں نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: مرادآباد: راہگیر روزے داروں کے لیے افطار کا خاص اہتمام
صبح سے ہی روزے دار اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ کرنے کے لیے پولنگ بوتھ پر آئے۔ اس دوران خواتین روزے داروں کی بڑی تعداد میں موجود رہی۔
ہمارے نمائندے نے جب کچھ روزے دار سے بات کی تو انہوں نے بتایا کی ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں ہمیں ووٹ ڈالنے کا موقع ملا یہ ہماری خوش قسمتی ہے۔