ماہ صیام سایہ فگن ہوچکا ہے، مسلمان اس ماہ مقدس میں روزہ رکھتے ہیں، دیگر عبادات و ریاضت میں اپنا وقت صرف کرکے رضائے الٰہی کے طلب گار ہوتے ہیں، رمضان کا مہینہ ہر مسلمان کے لئے ایک خاص مہینہ ہوتا ہے، اس مہینے میں چاند کی تاریخ کے مطابق 29 یا 30 دنوں تک روزے رکھے جاتے ہیں۔ از روئے شریعت رمضان کو تین عشروں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا عشرہ دوسرا عشرہ اور تیسرا عشرہ۔ Ramadan is the Most Sacred Month in Islamic Culture۔ مذکورہ امور کے تعلق سے مفتی قاسم اکرمی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ ایک عشرہ دس دن کا ہوتا ہے، اسی طرح سے تیس یا انتیس ایام میں تین عشرے ہوتے ہیں۔
Ramadan 2022: رمضان قُرب ِ الٰہی کا مہینہ ہے، مفتی قاسم اکرمی
مفتی قاسم اکرمی نے پہلے عشرے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت اور برکت کا ہوتا ہے، اس عشرے میں ہر روزے دار کے گھر میں رحمت اور برکت ہوتی ہے، اس عشرے میں پروردگار رحمت برساتا ہے جس کے چلتے روزے دار روزہ رکھ کر اللہ سے قرب حاصل کرتے ہیں۔ Ramadan is the Most Sacred Month in Islamic Culture