عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ Sanjay Singh in Moradabad مرادآبادپہنچے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عام آدمی پارٹی اتر پردیش میں 403 سیٹوں پر الیکشن لڑے گے اب تک ہم نے اتر پردیش میں 200 امید واروں کو ٹکٹ دے دیئے ہیں باقی امیدواروں کی فہرست ہم بہت جلد جاری کریں گے۔
اتر پردیش میں مجرموں کے حوصلے بلند ہیں اس حکومت میں کسانوں کو فصل کا دام مانگنے پر لاٹھی ڈنڈے اور آنسو گیس کے گولے ملتے ہیں۔ نوجوان کو نوکری مانگنے پر لاٹھی مقدمے اور راسکا جیسی کارروائی ملتی ہے۔ کسان کھاد کی لائنوں میں لگ کر مر جاتا ہے۔