ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں 29 جنوری سے مسلسل چوتھے دن بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
یہ احتجاج عیدگاہ میدان میں کیا جارہا ہے، ہزاروں مرد و خواتین اجتماعی طور پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل کے قانون بننے کے بعد سے ملک و بیرون ممالک میں اس قانون اور موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہرین سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس قانون کو جلد از جلد واپس لیا جائے۔