ریاست اترپردیش کے ضلع مراداباد میں ایک شوروم میں لوٹ کے بعد نقد روپے اور سامان لے کر فرار ہونے والے لوٹیرے گینگ کو گرفتار کر کے پولیس نے خلاصہ کردیا۔
لوٹ میں شامل 5لٹیروں کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق یہ گروہ مختلف ضلعوں میں چوری اور لاٹ پاٹ کے واردات انجام دیتے تھے۔
اطلاع کے مطابق ابھی بھی پولیس کی پکڑ سے تین بدمعاش فرار ہیں پولیس کا دعوی ہےکہ انہیں بھی جلد گرفتور کیا جائیگا۔
ضلع مراداباد کے کٹگھر تھانہ علاقے میں واقع ایک شوروم میں گینگ کے افراد نے تعاقب کرکے لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھا۔
واردات انجام دینے کا طریقہ ان لٹیروں کا بِلکُل مختلف ہے' پہلے خاتون کے ذریعے سامان فروخت کرنے کے بہانے شوروم کی نگرانی کرائی جاتی ہے پھر شام کولٹیرے واردات کو انجام دیتے تھے سامان چھپانے میں بھی خاتون بدمعاشوں کی مدد کرتی تھی۔
مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے لکھنو میں ڈیفنس ایکسپو 2020 کا افتتاح کیا
تمام وارداتوں کو انجام دینے کے بعد بھی بدمعاش پولیس کی گرفت سے باہر تھے بڑی مشقت کے بعد پولیس نے گینگ کے 5 افراد کو گرفتار کر لیا اور 3 فرار بدمعاش کی تلاش میں ہے۔
گینگ کے پاس سے پولیس نے 26 ہزار 300 روپے نقد اور ایک دیسی طمنچہ، ایک چاقو اور کچھ دیگر سامان برآمد کیا ہے 5 بدمعاشوں کو پولیس نے جیل بھیج دیا ہے۔