ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کی سیدنگالی پولیس نے بڑی تعداد میں غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پورے معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے امروہہ ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈٹ پولیس اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ سیدنگالی تھانہ کے انسپکٹر راجیو شرما نے مخبر کی اطلاع پر شمشان کے پاس بنے ایک مکان میں غیر قانونی اسلحہ فیکٹری پکڑی ہے۔
اے ایس پی اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 'پولیس نے موقع پر اسلحہ بناتے ہوئے پھول کنور نام کے شاطر ملزم کو گرفتار کیا ہے۔'
انہوں نے کہا کہ '8 غیر قانونی اسلحہ، کارتوس پکڑے جانے کے ساتھ ہی ایک اسلحہ بنانے کی فیکٹری کا بھی پردہ فاش ہوا ہے۔'
مزید پڑھیں:
لکھنؤ: پراپرٹی ڈیلر فائرنگ میں ہلاک
اجے پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 'پکڑے گئے ملزم پر پہلے سے ہی 9 مقدمے درج ہیں۔ پولیس ٹیم کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔'