ہر انسان کا اپنا اپنا شوق ہوتا ہے اور اسی شوق کے چلتے انسان مہنگے سے مہنگا جانور اور پرندہ جیسے شوق پالتا ہے۔ اسی شوق کے چلتے ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کے رہنے والے اعظم انصاری نے برازیل کا طوطا پالا ہے۔ اس نایاب پرندے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا ہجوم لگا رہتا ہے۔
عام طور پر لوگوں نے گھروں میں دیسی اور پہاڑی طوطا پلتا ہوا دیکھا ہوگا لیکن یہ طوطا عام طور پر گھروں میں پالے جانے والے طوطوں سے الگ ہے۔ یہ طوطا برازیل ملک کا طوطا ہے اس طوطے کی لمبائی تقریبا ڈھائی فٹ ہے اور اس کی آواز بھی کافی بلند ہے۔
طوطا پالنے والے اعظم انصاری نے بتایا کہ 'اس طوطے کی عمر ابھی آٹھ مہینے ہے اور میں اس طوطے کو تقریبا چھ مہینے سے پال رہا ہوں۔ نایاب قسم کے پرندے پالنا میرا شوق ہے۔ یہ برازیل کا طوطا ڈرائی فروٹ سبزی اور ماواں کھاتا ہے اس طوطے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مراد آباد میں اسمبلی انتخابات-2022 کی تیاریاں شروع
اس طرح کے طوطے انڈیا میں کئی لوگ پالتے ہیں لیکن زیادہ تر لوگ انڈیا کا پہاڑی یا دیسی طوطا ہی پالتے ہیں۔ اس برازیل کے طوطے کی قیمت تقریبا ڈھائی لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔