اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر قومی اقلیتی صدر محسن رضوی نے شرکت کی اور بھارت کے مشہور اور معروف شاعر نواز دیوبندی بھی موجود رہے۔
پروگرام کی شروعات ایل کے جی کے طلباء امیر حمزہ شمسی نے تلاوت قرآن سے کی۔ پروگرام کے دوران اسکولی بچوں نے نعتیہ کلام اور تقاریر پیش کیے۔ اس مقابلے میں اول دوم اور سوم آنے والے بچوں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا گیا۔
بھارت کے مشہور اور معروف شاعر نواز دیوبندی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے بچوں میں دینی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔
ہر والدین کو آج کے اس جدید دور میں زندگی کی بھاگ دوڑ کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی کچھ وقت دینا چاہیے اور ان کی تعلیم کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔