ETV Bharat / city

مرادآباد: سسرال والوں پر خود کشی پر آمادہ کرنے کا الزام - دس لاکھ کی رقم کا مطالبہ

مرادآباد میں نیہا ناز عرف نشی نام کی خاتون نے شوہر اور سسرال والوں پر خودکشی پر آمادہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اے ڈی جی اور سنبھل پولیس سے سسرال والوں کی شکایت درج کرائی ہے

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 3:43 PM IST

اترپردیش کے ضلع سنبھل میں ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ریاست اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اے ڈی جی اور سنبھل پولیس سے سسرال والوں کی شکایت درج کرائی ہے۔

سسرال والوں پر خودکشی پر آمادہ کرنے کا الزام

واضح رہے کہ خاتون نے اپنے شوہر اور سسرال پر خودکشی پر آمادہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بتایا ہے کہ بیٹا پیدا نہ ہونے سسرال والوں نے دس لاکھ کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔

خاتون نے بتایا کہ جب سسرال والوں کی مانگ پوری نہیں ہوئی تو سسرال والوں نے مار پیٹ کر کے سسرال سے نکال دیا۔

متاثرہ خاتون نے مزید بتایا کہ کئی بار اس کا حمل بھی ساقط کرایا گیا ہے۔

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اے ڈی جی اور سنبھل پولیس سے سسرال والوں کی شکایت درج کرائی ہے
اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اے ڈی جی اور سنبھل پولیس سے سسرال والوں کی شکایت درج کرائی ہے

سوشل میڈیا پر یہ معاملہ آنے کے بعد پولیس محکمہ میں ہلچل مچ گئی اور ایس پی چکریش مشرا کے حکم پر چندوسی کی کوتوالی پولیس نے متاثرہ خاتون کو بلا کر ملزم شوہر اور سسرال والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.