ریاست اترپردیش میں ضلع مظفر نگر کے شہر کوتوالی پولیس نے آصف قتل کیس معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ملزمین کے پاس سے طمنچہ ، دو زندہ کارتوس مقتول کی ایکٹیوا گاڑی برآمد کی ہے۔
اس واقعہ کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی تھی۔
اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی شہر کوتوالی پولیس نے ہلاک نوجوان کی لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تھا۔
اس سلسلے میں متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے شہر کوتوالی میں ایک تحریر دی گئی تھی۔ جس میں 8 افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
اس سارے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی ابھیشیک یادو نے پولیس لائن کے آڈیٹوریم روم میں صحافیوں کو جانکاری دی۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد متوفی کے اہل خانہ نے 8 افراد کے خلاف کارروائی کی درخواست دی تھی۔
جس پر شہر کوتوالی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو چارتھاوال تیرھے سے گرفتار کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے نام منور عرف ببل ولد سلیم ساکن دھیڈو کالا تھانن چارتھاوال اور مونو عرف سلیمان ولد محمد عثمان سکنہ لدھا والا تھانہ شہر کوتوالی ہیں۔
ملزمین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ چارتھاول تیراہے سے مقتول کی ایکٹیوا لے جارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے گرفتار ملزمین سےایک طمنچہ، 315 بور، دو زندہ کارتوس 315 بور اور مقتول کی ایکٹیوا برآمد کی۔
ملزمین کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل تفصیلات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
پوچھ گچھ میں ملزمین نے بتایا کہ ان کی باہمی دشمنی متوفی سے چل رہی تھی۔ جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ منصوبہ بنا کر اس واردات کو انجام دیا گیا ۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمین شاطر قسم کے مجرم ہیں اور دونوں پر ضلع کے دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی اس قتل کیس میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا جائے گا ۔