ETV Bharat / city

مظفرنگر: جینت چودھری کے ساتھ بدسلوکی اور ہاتھرس سانحہ پر وکلاء کا احتجاج - ایڈووکیٹ چندرویر

ریاست اُترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں تمام سیاسی جماعتیں ریاست میں موجودہ بی جے پی حکومت اور پولیس کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور ہاتھرس کی متاثرہ کے لواحقین کو انصاف دلانے اور معاوضے کے مطالبے کے لیے احتجاج کر رہی ہیں۔

Opposition of lawyers on Jayant Chaudhary and Hathras case
جینت چودھری اور ہاتھرس معاملے پر وکلاء نے احتجاج کیا
author img

By

Published : Oct 7, 2020, 10:31 PM IST

راشٹریہ لوک دل کے رہنما جینت چودھری پر پولیس کے ذریعہ ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔ آج اسی کے مدنظر مظفرنگر کے عدالت کے احاطے میں درجنوں وکلاء نے جمع ہوکر ایڈووکیٹ چندرویر کی سربراہی میں ریاستی حکومت اور پولیس کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔ وکلا نے مقتول کو انصاف نہ ملنے پر ریاستی پولیس کو انتباہ بھی کیا اور راشٹریہ لوک دل کے رہنما جینت چودھری پر پولیس کے ذریعے ہوئے لاٹھی چارج کیے جانے کو لیکر قصورواروں پر کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ویڈیو

ایڈووکیٹ چندرویر نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ جس طرح ایک دلت لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی اور اس کی موت موت ہوئی ایسا لگتا ہے پولیس انتظامیہ، اترپردیش نے ملک کو گمراہ کیا ہے۔ آزاد بھارت کی 70 سالہ تاریخ میں آج تک اس سے زیادہ خوفناک جرم نہیں ہوا ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلتوں، مزدوروں اور کسانوں کی آواز اٹھانے والوں پر پولیس کے ذریعہ زیادتی کی جارہی ہے۔ آواز اٹھانے والوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔ یہ حکومت اس طرح نہیں چلے گی، یہ ملک اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کرے گا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ محترمہ گورنر ہمارے میمورنڈم پر کارروائی کریں گی اور مجرموں کے خلاف مقدمہ درج کرے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.