ETV Bharat / city

دفتر کھولنے کے حکم کے باوجود مرادآباد میونسپل کارپوریشن میں تالہ بند - محکمہ کی لاپرواہی

مرادآباد میونسپل کارپوریشن میں 10:30 بجے دن تک تالہ بند ہے، جبکہ حکومت نے تین شفٹ میں 50 فیصد ملازمین کے ذریعے کام کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا تھا لیکن حکومت کے آرڈرز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملازمین اپنی من مانی کر رہے ہیں۔

حکم کے باوجود مرادآباد میونسپل کارپوریشن میں تالہ بند

author img

By

Published : May 28, 2020, 11:49 AM IST

ریاست اترپردیش حکومت نے ملازمین کو ڈیوٹی پر آنے کے لئے سرکاری دفاتر میں تین شفٹ میں پچاس فیصد ملازمین کی موجودگی کے ساتھ 26 مئی سے تمام سرکاری دفاتر کھولنے کا حکم دیا تھا۔

حکم کے باوجود مرادآباد میونسپل کارپوریشن میں تالہ بند

مراد آباد میونسپل کارپوریشن کے بیشتر محکموں میں صبح دس بجے تالا لٹکا ہواتھا، کچھ دفتر کھلے تھے تو وہاں بھی خالی کرسیاں تھیں۔

میونسپل کارپوریشن میں مختلف ضرورت کے سبب آئے لوگ ادھر ادھر بھٹکتے دیکھے گئے۔جب کہ حکومت نے 50 فیصد ملازمین کی موجودگی کے ساتھ دفتر کھولنے کا حکم دیا ہے۔

ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کارپوریشن کے ملازمین سرکاری آرڈرز کا کتنا خیال رکھتے ہیں۔ اس محکمے کی حالت یقینا قابل افسوس ہے کیونکہ اس محکمہ پر ایک بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.