سال 2005 میں مرادآباد کے مینا ٹھیر علاقے کے محمود پور معافی میں دولہا جان نام کے ایک بد معاش نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر ایک کسان کے گھر میں لوٹ کی واردات کو انجام دیا تھ لوٹ کے دوران مکان مالک کی آنکھ کھلنے پر تینوں بدمعاشوں نے مکان مالک کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔
قتل کے اس معاملے میں پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا تھا اور تیسرا ملزم دولہا جان پولس کے ہاتھ نہیں لگا اور وہ 16 سال سے فرار چل رہا تھا لیکن لگاتار پولس دولہا جان کی تلاش میں لگی ہوئی تھی۔ ملزم دولہا جان بہار کے کٹھیار میں دو شادیاں کر کے رہ رہا تھا، مخبر کی اطلاع کے مطابق وہ مرادآباد بھی آیا جایا کرتا تھا۔ فی الحال پولس نے موقع دیکھ دولہا جان کو گرفتار کر 16 سال بعد جیل بھیج دیا۔
مزید پڑھیں: مسلمانوں سے مہندی نہ لگوانے کے معاملے میں کرانتی سینا کے خلاف معاملہ درج