مرادآباد: اتر پردیش کے مرادآباد میں پی ای ٹی (Preliminary Eligibility Test) کا انعقاد ہوا۔
اس امتحان کو کرائے جانے کے لیے ضلع انتظامیہ نے سخت انتظامات کیے تھے اور پورے ضلع میں تقریبا 49 امتحان سینٹر بنائے گئے تھے۔
امتحان کو دو قسطوں میں کرایا گیا۔ پہلی مرحلے کا امتحان صبح دس بجے سے 12 بجے تک ہوا اور دوسری مرحلے کا امتحان تین بجے سے پانچ بجے تک ہوا۔
مرادآباد پنڈت نگلہ روڈ پر میفئر کالج کے پرنسپل چھٹن خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ امتحان سینٹر پر داخل ہونے سے پہلے تھرمل اسکیننگ، ہاتھوں کے سینیٹائزیشن اور ماسک کا خاص خیال رکھا گیا
مزید پڑھیں: لکھنؤ مسلم مسافر خانہ کا نام تبدیل کرکے' یاتری نِواس' رکھ دیا گیا
وہیں، ڈی پی جی ایس اسکول کے پرنسپل ڈین کمانڈر منصور صدیقی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کووڈ 19 گائڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے امتحان منعقد کیے گیے۔