ETV Bharat / city

مرادآباد: قتل کے الزام میں ایک کو جیل

مرادآباد تھانہ مجھولہ علاقہ میں 27 اگست کو ایک ٹرک کے کیبن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولس نے اس معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 10:54 AM IST

قتل کے الزام میں ایک کو جیل
قتل کے الزام میں ایک کو جیل

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد تھانہ مجھولہ علاقے کے ٹرانسپورٹ نگر میں 27 اگست کو پولس کو یہ اطلاع ملی کہ ایک ٹرک کے کیبن میں ایک شخص کی لاش پڑی ہے۔ پولس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ وہیں پولیس نے اس معاملہ میں ایک شخص کو گرفتار کر کے اس سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

قتل کے الزام میں ایک کو جیل

مذکورہ معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے ایس پی سٹی امت آنند نے میڈیا کو بتایا کہ ٹرک کیبن میں ملی لاش کی شناخت یتیندر و رگھو راج، گاؤں برولی، تھانہ انوپ شہر ضلع بلند شہر کے طور پر ہوئی ہے۔

ایس پی سٹی امت آنند نے کہا کہ ہلاک شدہ شخص یتیندر ٹرک ڈرائیور تھا جب کہ ملزم ٹرک ہیلپر ہے۔ دونوں شراب کے نشے میں دھت تھے۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ: مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر کا گولی مار کر قتل

انہوں نے مزید کہا کہ مقتول یتیندر نے ٹرک ہیلپر وریندر پال کو گالی گلوچ کرنے کے ساتھ اس کی چپل سے پٹائی کی تھی۔ اس کے بعد ہیلپر وریندر نے یتیندر کے سر پر لوہے کی راڈ مارا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

فی الحال پولس نے لوہے کے راڈ برآمد کر کے ٹرک ہیلپر کو جیل بھیج دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.