مرادآباد: اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کسانوں کی موت کے بعد زیادہ تر سیاسی پارٹیاں حادثے میں مارے گئے کسانوں کے خاندانوں کو معاوضہ کے طور پر ایک ایک کروڑ روپیہ اور ایک ممبر کو سرکاری نوکری دیئے جانے کا مطالبہ کررہی ہیں۔ کانگریس، سماج وادی پارٹی یا پھر غیر سیاسی تنظیمیں، سبھی کسانوں کی حمایت میں میدان میں ہیں۔ اب تک دور رہنے والی شیوسینا بھی کسانوں کی حمایت میں اترچکی ہے۔
مزید پڑھیں: مرادآباد: آلودگی کی روک تھام کیلئے ریلی- کیا مسلم طلبا کا واٹس ایپ گروپ بنانا عسکریت پسندانہ عمل ہے: ایڈوکیٹ تردیپ پیس
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیوسینا کے ضلع سربراہ رمیشور دیال توریا نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کسانوں کے اوپر جو تین زرعی قوانین تھوپے گئے ہیں ان کو واپس لیا جائے۔