مرادآباد: شیعوں کے چوتھے امام حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے سلسلے سے آزاد نگر کے امام بارگاہ میں تین روزہ مجالس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی آخری مجلس کو مولانا سید شاداب حیدر امروہوی نے خطاب کیا۔
مولانا شاداب نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کہا تھا کہ میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ایک قرآن اور دوسرے میرے اہل بیت اگر تم نے ان دونوں کا دامن تھامے رکھا تو کبھی گمراہ نہ ہو گے۔
مزید پڑھیں: اعظم خاں پر کارروائی سیاسی انتقام کا نتیجہ ہے: عزیزقریشی
مولانا نے مزید کہا کہ ہمیں دین کے احکام پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ حقوق العباد یعنی بندوں کے حقوق کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت 25 محرم کو مدینہ منورہ میں ہوئی تھی اسی سلسلے کے تعلق سے امام بارگاہوں میں مجلس و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔