ETV Bharat / city

مسلم قیادت کے اتحاد کے لیے پُرعزم: اسماعیل باٹلی والا

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 10:41 AM IST

نیشنل اتحاد منچ کے چیف کو آرڈینیٹر اسماعیل باٹلی والا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس سالوں سے سیاسی یونٹی کیمپین کے تحت وہ مسلمانوں کے سیاسی اتحاد کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپین کا مقصد چھوٹی جماعتوں کو ایک ساتھ جمع کرکے ملکی پیمانے پر مسلمانوں کے سیاسی مستقبل کو روشن بنانا ہے۔

اسماعیل باٹلی والا
اسماعیل باٹلی والا

ریاست اتر پردیش میں اگلے چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ جیسے جیسے انتخابات کے ایام قریب آرہے ہیں ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بھی تیز ہوتی جارہی ہیں۔

اسماعیل باٹلی والا

اسی سلسلے کی کڑی کے پیش نظر نیشنل اتحاد منچ کے چیف کوآرڈینیٹر اسمائیل باٹلی والا مرادآباد پہنچے۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دس سالوں سے سیاسی یونٹی کیمپین کے تحت وہ مسلم سیاسی اتحاد کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپین کا مقصد چھوٹی جماعتوں کو ایک ساتھ جمع کرکے ملکی پیمانے پر مسلمانوں کے سیاسی مستقبل کو روشن بنانے کے اقدام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ جا کر پیس پارٹی اور اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم پارٹی کے دفتر پر جاکر یہ مطالبہ کریں گے کہ وہ مسلمانوں کے سایسی مستقبل لئے اتحاد قائم کریں۔

مزید پڑھیں:

اترپردیش اسمبلی انتخابات: بی جے پی جھوٹ پر مبنی سیاست کرتی ہے

انہوں نے رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی کے موضوع کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ جاکر وہاں کے وکلا سے بات چیت کی اور اس سے متعلق جانکاریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.