ETV Bharat / city

’کانگریس کےغیر دانشمندانہ بیانات مخالف قوتوں کے لیے آکسیجن‘

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 9:16 PM IST

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمہ کو پھول چڑھانے کے بعد فیس بک کے ذریعے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس رہنماؤں کے غیرجانبدارانہ اور غیر دانشمندانہ بیانات بھارت مخالف قوتوں کو آکسیجن کی فراہمی کے سوا کچھ بھی نہیں کررہی ہے'۔

Mukhtar Abbas Naqvi laying flowers at the statue of Pandit Din Dayal Upadhyay in Rampur up
مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختارعباس نقوی نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمہ کو پھول چڑھاتے ہوئے

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور کے دین دیال چوک میں پنڈت دین دیال اپادھیائے کے مجسمہ کو پھول چڑھانے کے بعد فیس بک کے ذریعے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ انتیودیا کا خواب آتم نربھربھارت کی وابستگی سے حاصل ہوگا۔

آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی مضبوط اور موثر قیادت میں ملک تیزی سے خود کفیل بھارت کی راہ پر گامزن ہے۔یہ بحران کا چیلنج جامع امپاورمنٹ کی نئی صبح لیکر آئے گی۔ اس موقع پر جناب نقوی نے بی جے پی کارکنوں کو راغب کرتے ہوئے ایک شعر بھی پڑھا:

نا ہمسفر، نہ کسی ہمنشین سی نکلے گا

ہمارے پاؤں کا کانٹا، ہم ہی سی نکلے گا

اقلیتی وزیر نقوی نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک طرف ہماری سیکیورٹی فورسز ہماری سرحدوں کی حفاظت کے لیے قوم پرستی کے عزم کے ساتھ موثر طریقے سے کام کر رہی ہیں اور ملک کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے ہمارے دشمنوں کو بھرپور جواب دے رہی ہیں دوسری طرف کچھ سیاسی پارٹیاں ہماری سکیورٹی فورسز کی حوصلہ شکنی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

یہ وہی سیاسی جماعت ہے جس نے پلوامہ اور بالاکوٹ کے دوران بھارت کو بدنام کرنے کے لیے ہماری سکیورٹی فورسز کی بہادری پر سوال اٹھایا تھا۔

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ آفت کے وقت میں ٹڈی اور ہارے ہوئے لوگوں کا عذاب ہیں دونوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہئے، اگرچہ ٹڈی فصلوں کے لیے خطرناک ہیں لیکن ہارنے والے ملک کے لیے ناگوار ہیں۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ جہاں ایک طرف پورا ملک بحران کو موقع میں بدلنے کے لیے مستقل طور سے کام کر رہا ہے تو دوسری طرف کانگریس بحران کو انتشار میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مسٹر نقوی نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور وقار کے حساس معاملے پر اس طرح کا غیر ذمہ دارانہ سیاسی سلوک پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا تھا جسے کانگریس اور اس کے قائدین ظاہر کررہے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ کانگریس رہنماؤں کے غیرجانبدارانہ اور غیر دانشمندانہ بیانات بھارت مخالف قوتوں کو آکسیجن کی فراہمی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔

ملک کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی پر مکمل اعتماد ہے جو مضبوط قوم پرستی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، مودی سرکار ملک کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.