ETV Bharat / city

مرادآباد: ویر سنگھ سماج وادی پارٹی میں شامل - ای ٹی وی بھارت

اترپردیش میں 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ وہیں مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مرادآباد: ویر سنگھ نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

author img

By

Published : Oct 9, 2021, 7:07 PM IST

اترپردیش کے مرادآباد میں بہوجن سماج پارٹی سے تین بار راجیہ سبھا رکن رہے ویر سنگھ نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد علاقے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

مرادآباد: ویر سنگھ نے سماج وادی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

سابق رکن راجیہ سبھا ویر سنگھ نے لکھنو میں اکھلیش یادو کی موجودگی میں سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے جس کے بعد مرادآباد پہنچنے پر ویر سنگھ کا سماج وادی کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر مرادآباد صدر ڈی پی یادو نے ویر سنگھ کی گل پوشی کی اور ان کا خیرمقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مرادآباد: گاگن ندی پر پل کی تعمیر نہیں ہونے سے عوام میں ناراضگی

ویر سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ بھوجن سماج پارٹی میں کافی وقت سے اپنے آپ کو بے عزت محسوس کر رہے تھے‘۔ انہوں نے کہا کہ بہوجن سماج پارٹی اپنے مقصد سے ہٹ چکی ہے جس کی وجہ سے میں نے پارٹی کو چھوڑ کر سماج وادی میں شامل ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہی بی جے پی کو ہرانے کی اہل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.