اس خبر کو ای ٹی وی بھارت نے خاص طور پر دکھایا تھا۔ صحافیوں کی مانگ پوری ہونے کے بعد آج مرادآباد کے ہندو ماڈل انٹر کالج میں صحافیوں کا ویکسینیشن کرایا گیا۔ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کا ویکسینیشن ہوا۔
صحافیوں کے لیے دو روزہ اسپیشل کیمپ لگا کر صحافیوں کا ویکسینیشن کیا جا رہا ہے۔ ایک جون سے شروع ہوا صحافیوں کے لیے ویکسینیشن دو جون شام چار بجے تک ہوا۔ اس دوران مرادآباد کے صحافیوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا ویکسینیشن کرایا۔
کئی سینئر صحافیوں نے اپنا ویکسینیشن کرانے کے بعد ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے اپنا ویکسینیشن کرایا ہے۔ کورونا وائرس بیماری سے بچنے کے لیے ویکسینیشن کرنا بے حد ضروری ہے۔ لہذا آپ بھی اپنا ویکسینیشن کرائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔
صحافیوں کیلئے لگائے گئے اسپیشل کیمپ میں صحافیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس کیمپ میں صرف 18 سے 45 سال تک کے لوگوں کا ویکسینیشن کیا گیا۔ مرادآباد ضلع محکمہ اطلاعات کے ملازم ڈاکٹر کی ٹیم کے ساتھ موجود رہے۔