اترپردیش کے مرادآباد میں اساتذہ کے علاوہ دیگر ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے حکومت سے پرانی پنشن کو بحال کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔
مختلف محکموں کے ریٹائرڈ ملازمین نے پرانی پنشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کے مطابق سال 2004 میں پینشن کو بند کردیا گیا جبکہ انہوں نے دوبارہ پنشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2004 سے انہیں پنشن نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:
مرادآباد: ویر سنگھ سماج وادی پارٹی میں شامل
کلکٹریٹ کے روبرو راجیہ کرمچاری سنیکت پریشد کے زیر اہتمام کئی محکموں کے ملازموں نے اپنی مانگ کو لیکر احتجاج کیا ہے۔ اس موقع پر گیتا سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے پرانی پنشن کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے 2004 کے بعد سے پنشن کو بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ریٹارئرڈ ہوئے ملازمین کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 28 اکتوبر کو ایک بار پھر ایک روزہ احتجاج کیا جائے گا۔