ETV Bharat / city

مرادآباد: مذہبی تقاریب کا اہتمام کرنے والے فنکاروں کا احتجاج - جن جاگرن سیوا ٹرسٹ

اترپردیش کے مرادآباد میں موسیقی کے فنکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کرکے رات کے لاک ڈاؤن کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرادآباد: مذہبی تقاریب کا اہتمام کرنے والے فنکاروں کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 5:32 PM IST

مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر جن جاگرن سیوا ٹرسٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور موسیقی کے فنکاروں نے ڈی ایم کے ذریعہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک میمورنڈم روانہ کیا جس میں رات کے لاک ڈاؤن کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مرادآباد: مذہبی تقاریب کا اہتمام کرنے والے فنکاروں کا احتجاج

اس موقع پر آچاریہ روی شاستری نے بتایا کہ رات میں لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے منادر کے علاوہ دیگر مذہبی تقاریب میں موسیقی کے پروگرام منعقد نہیں ہونے کی وجہ سے فنکار مالی طور پر انتہائی پریشان ہیں۔

جن جاگرن سیوا ٹرسٹ کے رکن راکیش شرما نے بتایا کہ رات کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مذہبی تقاریب کا اہتمام نہ ہونے کی وجہ سے موسیقی کا کاروبار پوری طرح بند ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے فنکاروں کو مالی پریشانیوں سے گزرنا پڑرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد: اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کا مطالبہ

انہوں نے اترپردیش حکومت سے فوری طور پر لاک ڈاؤن کو ہٹاتے ہوئے رات کے اوقات میں مذہبی تقاریب کے لیے اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔ یہ فنکار مذہبی مقامات اور تقاریب میں بھجن وغیرہ کا اہتمام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.