ETV Bharat / city

مرادآباد: ضلع کانگریس کمیٹی نے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا

author img

By

Published : May 26, 2021, 7:30 AM IST

ضلع مرادآباد کانگریس کمیٹی کے صدر ونود گمبر نے کہا کہ جب تک اترپردیش میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا تب تک ہم ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے رہیں گے اور آنے والے دنوں میں لوگوں کو کورونا کٹ بھی تقسیم کریں گے جس میں ماسک، سینیٹائزر اور کچھ دوائیں بھی ہوں گی۔

moradabad district congress committee distributed food among the needy
مرادآباد: ضلع کانگریس کمیٹی نے ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا

ریاست اترپردیش میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے لاک ڈاون نافذ ہے، جس کی وجہ سے یومیہ مزدور اور غریب افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسے افراد کو کھانا کھلانے کے لیے ضلع مرادآباد کانگریس کمیٹی نے انا پورنا رسوئی کے نام سے ضلع کے مختلف اسپتالوں کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی غریبوں کو کھانا تقسیم کر رہی ہے۔

مرادآباد ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ونود گمبر نے بتایا کہ کھانا تقسیم کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ لاک ڈاون میں پریشان حال اور غریب لوگوں کو دو وقت کا کھانا مہیا کرایا جاسکے۔

ونود گمبر نے مزید کہا کہ جب تک اترپردیش میں لاک ڈاؤن جاری رہے گا تب تک ہم ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے رہیں گے اور آنے والے دنوں میں لوگوں کو کورونا کٹ بھی تقسیم کریں گے جس میں ماسک، سینیٹائزر اور کچھ دوائیاں ہوں گی۔

ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر نے حکومت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں لوگوں کو زندگی گزارنا بھی مشکل ہو رہا ہے، لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لیکن حکومت کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دور میں جو لوگ کورونا بیماری کی وجہ سے فوت ہوگئے ہیں۔ ان کے اہل خانہ کو حکومت دس سے بیس لاکھ روپے بطور معاوضہ دے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.