ریاست اتر پردیش کے شہر مرادآباد ڈی ایم دفتر میں اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے ریاستی سکریٹری افسر علی انصاری کی قیادت میں ڈی ایم کو ایک میمورنڈم پیش کرتے ہوئے صدر جمہوریہ سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے تریپورہ میں مساجد، مزار،مسلمانوں کے مکان اور دکان پر حملہ کرنے والے شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
تری پورہ میں چند ہندو تنظیموں کی جانب سے بنگلہ دیش میں ہوئے پُر تشدد واقعات کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے مساجد،مسلمانوں کے مکان اور دکان پر حملے کئے۔ جس کے سبب وہاں کے مسلمانوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ جبکہ پولیس، ریاستی حکومت اس معاملہ پر خاموش ہے۔
مزید پڑھیں:
اورنگ آباد: تری پورہ میں جاری تشدد کے خلاف پی ایف آئی کا احتجاج
اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ نے تری پورہ حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے تشدد کرنے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف جلد از جلد قانونی کاروائی کرے۔ اور متاثرین کو ہوئے نقصان کا معاوضہ ریاستی حکومت اداکرے۔