ETV Bharat / city

مرادآباد: پہاڑی علاقوں مسلسل بارش سے میدانی علاقے بھی متاثر - مراد آباد ای ٹی وی بھارت خبر

مراد آباد میں رام گنگا ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں ہورہی مسلسل بارش کے سبب میدانی علاقوں میں اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مسلسل بارش
مسلسل بارش
author img

By

Published : Oct 22, 2021, 8:25 AM IST

گزشتہ کئی دنوں سے پہاڑوں علاقوں میں مسلسل ہورہی بارش کی وجہ سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔ پہاڑی علاقوں کے علاوہ اگر میدانی علاقوں کی بات کی جائے تو یہ علاقے بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہیں۔

مسلسل بارش

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں رام گنگا ندی کی صورتحال ابتر ہے۔ مذکورہ ندی میں طغیانی جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔

مذکورہ علاقہ کے باشندوں کو ضلع انتظامیہ نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب رام گنگا ندی کا جائزہ لیا تو لوگ ایک کنارے سے دوسرے کنارے جانے کیلئے کشتی کا سہارا لے رہے ہیں۔

مذکورہ ندی کو پار کرنے کے لئے لکڑی کا پل بنا تھا جو کہ اب ڈوب چکا ہے۔

واضح رہے کہ رام گنگا ندی کے اطراف میں دس سے گیارہ گاؤں آباد ہیں۔ اس کے علاوہ کسان اپنے کھیتوں کی دیکھ بھال کے لئے اسی پل کے سہارے ہی آمد و رفت کرتے تھے۔ مگر پل کے ڈوب جانے سے آمد ورفت متاثر ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.