ETV Bharat / city

مرادآباد: نئے نئے قوانین بناکر عوام کو پریشان کرنا بند کرے بی جے پی

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 12:40 PM IST

Updated : Jul 14, 2021, 12:56 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مراد آباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ پر سخت تنقید کی۔

ST Hassan
ایس ٹی حسن

ای ٹی وی بھارت اردو سے بات چیت کرتے ہوئے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے کہا کہ دو بچوں کے قانون بنائے جانے سے پندرہ سالوں بعد بھارت میں سبھی لوگ بوڑھے بچیں گے۔ چین نے بھی دو بچوں کا قانون بنایا تھا لیکن اس کے بعد وہاں سے اس قانون کو ہٹادیا گیا۔

ویڈیو

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے کہا کہ آج 600 کروڑ روپیے کی لاگت سے سڑکیں بنانے کا جو اعلان کیا گیا ہے یہ سب انتخابی حربہ ہے۔ اسمبلی الیکشن قریب ہونے کے سبب یہ سب کیا جارہا ہے۔ ساڑھے چار سال سے بی جے پی کہاں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ کی پریس کانفرنس

بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ایس ٹی حسن نے کہا کہ ساڑھے چار سال سے بی جے پی کی حکومت کہاں تھی؟ ریاستی انتخابات نزدیک آتے ہی نئے نئے قانون بنائے جارہے ہیں۔ بی جے پی کو ملک کی ترقی کا خیال رکھنا چاہیے نہ کہ نئے نئے قانون بناکر عوام کو پریشان کرنا چاہیے۔

Last Updated : Jul 14, 2021, 12:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.