عالمی یوم خواتین کے موقعے پر اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے پنچایت بھون میں مشن شکتی ابھیان کے تحت مختلف شعبے میں کام کرنے والی تقریباً 101 خواتین کو سرٹیفکٹ اور اعزاز سے نوازا گیا۔ سھبی خواتین نے اعزاز اور سرٹیفکٹ پا کر خوشی کا اظہار کیا۔
مرادآباد ڈی ایم راکیش کمار سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' ضلع مرادآباد کی ان سبھی خواتین کو سرٹیفکیٹ اور اعزاز سے نوازا گیا ہے جنہوں نے اپنے شعبے میں بہتر کام کیے اور ضلع کا نام روشن کیا'۔
اس موقعے پر سرکاری محکموں میں کام کرنے والی خواتین کے علاوہ سماجی اداروں اور تنظیموں میں کام کرنے والی ان خواتین کو بھی اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے اپنا اور اپنے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔