درگاہ کے سجادہ نشین سید نعیم چشتی صابری نے اپنے بیٹے شاہ خالد سلطانی کو سجادہ نشین معیّن کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم چشتی نے کہا کہ درگاہ پر ہر برس عرس منایا جاتا ہے اور اس سال آٹھ سو نواں عرس تھا۔ عرس کے دوران عقیدت مندوں نے درگاہ پر چادر پوشی کر دعائیں اور منّتیں مانگیں۔
نعیم چشتی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ درگاہوں اور عبادت گاہوں سے ہندو مسلم اتحاد بھائی چارے کے پیغام دیے جاتے ہیں۔ درگاہ پر آئے دور دور سے زائرین نے درگاہ پر نذر و نیاز و فاتحہ کر لنگر تقسیم کیا۔ دیر رات تک چلے اس عرس میں درگاہ پر پہنچے عقیدت مندوں نے عرس کے محفل میلاد میں شرکت کر محفل قوالی کا لطف اٹھایا۔