آج یکم ربیع الاول ہے حالانکہ مرکزی چاند کمیٹی کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی رویت ہلال کمیٹی کے صدر مفتی ابوالعرفان میاں فرنگی محلی اور شیعہ چاند کمیٹی کے صدر مولانا سیف عباس سمیت تمام علما نے کل ہی اس بات کا اعلان کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 30 اکتوبر یعنی 12 ربیع الاول بروز جمعہ کو عید میلادالنبی منائی جائے گی۔
ماہ ربیع الاول کی مبارک ساعتوں کا آغاز ہوگیا ہے اور 12 ربیع الاول 30 اکتوبر بروز جمعہ کو ہوگی۔
واضح رہے کہ آج یعنی 19 اکتوبر بروز پیر کو ربیع الاول کی پہلی تاریخ ہوگی، تاہم ملک بھر میں 12 ربیع الاول کے موقع پر بڑے بڑے اسلامک پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اور جلسہ و جلوسوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
یاد رہے کہ اس برس کورونا وائرس وبا کے پیش نظر عید میلادالنبی کا جلوس نکالے جانے پر پابندی ہے۔