ETV Bharat / city

ریاستی وزیر قانون برجیش پاٹھک کا دورہ مرادآباد - سوتنرتا سنگرام سینانی بھون میں منعقد پروگرام

ریاستی وزیر قانون برجیش پاٹھک نے ضلع مرادآباد کے سوتنرتا سنگرام سینانی بھون میں منعقد پروگرام میں شرکت کر کے سب سے پہلے مجاہدین آزادی کے مجسمے پر گلپوشی کی۔

minister of law brajesh pathak visits muradabad
ریاستی وزیر قانون برجیش پاٹھک کا دورہ مرادآباد
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 4:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے وزیر قانون برجیش پاٹھک نے ضلع مرادآباد کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران ریاستی وزیر قانون نے سب سے پہلے سوتنرتا سنگرام سینانی بھون میں منعقد پروگرام میں شرکت کی، پروگرام میں پہنچ کر وزیر قانون نے مجاہد آزادی کے مجسموں پر گلپوشی کی اور پروگرام میں مدعو کیے گئے مجاہد آزادی کے اہل خانہ کا استقبال بھی کیا۔

ریاستی وزیر قانون برجیش پاٹھک کا دورہ مرادآباد

اس موقع پر وزیر قانون برجیش پاٹھک نے کہا کہ ہمارا ملک جسے سونے کی چڑیا کہا جاتا تھا۔ اس کو کسی نے 500 سال لوٹا تو کسی نے 200 سال تک لوٹا لیکن ہمارے مجاہدین آزادی کی وجہ سے ہم اپنے ملک کو محفوظ کرنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان مجاہد آزادی کی وجہ سے آج ہم سب آزاد ہیں اور انہوں نے ہی پوری دنیا میں یہ ثابت کردیا کہ بھارت کسی سے کمزور نہیں ہے، وزیر قانون نے گزشتہ حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے مجاہد آزادی کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے، لیکن بی جے پی حکومت نہ صرف مجاہد آزادی کو یاد کرتی ہے بلکہ ان شہیدوں کے نام پر یادگار نشانیاں بنوا کر ان کی یادیں بھی محفوظ کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی کے ڈریم پروجیکٹ کو سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.